جرائم

چلاس : چار لاکھ کی چیک کو چالیس لاکھ کرکے رقم ہتھیانے والے پولیس کے نرغے میں آگئے

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چار لاکھ پچیس ہزار کی چیک کو چالیس لاکھ پچیس ہزار کرکے ہتھیانے والے پولیس کے نرغے میں آگئے۔ پولیس نے رقم وصول کرکے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر دیامر کی مدعیت میں سٹی تھانہ چلاس میں درج کی گئی ہے کہ گذشتہ سال دیامر بھاشہ ڈیم کی ادائیگیوں کے دوران چار لاکھ پچیس ہزار روپے کی دی گئی چیک کو چالیس لاکھ پچیس ہزار کرکے کیش کی گئی ہے جس پر سٹی تھانہ چلاس میں دفعہ 409,420,465,468,471,اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

سٹی پولیس کے سب انسپکٹر محبوب ریاض ، سب انسپکٹر مجیب الرحمن اور اے ایس آئی عبدالغفار نےملزمان شفیق الرحمن ولد حاجت خان ساکن گیس پائین، واحد خان ولد عبدالواسع ساکن گوہر آباد، حضرت نبی ولد عبدالغنی ساکن گوہر آباد کو گرفتار کرکے چالیس لاکھ پچیس ہزار روپے وصول کردیا تفتیش کا آغاز کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button