جرائم

ہنزہ : محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون

ہنزہ (بیورو رپورٹ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضلع ہنز ہ اور نگر کا بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون، درجنوں چھوٹے بڑے گاڑیوں کو چالان کرتے ہوئے ہزاروں روپے قومی خزانے میں جمع کر دیا گیا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کے افسر سید یاسر حسین اور ان کے عملے نے ضلع ہنزہ اور نگر کے مختلف علاقوں میں بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے اپنی مرضی سے لگائی گئی نمبر پلیٹ کو اٹھا لیا جبکہ گاڑی لائسنس کی مدت پوری ہونے والی گاڑی مالکان پہ بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے قومی خزانے میں ہزاروں روپے جمع کر وا لیا۔اس موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کے افسر سید یاسر حسین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ گاڑیاں چاہے سرکاری ہو یا غیر سرکاری گاڑیوں کی رجسٹریشن سے لیکر لائسنس کی مدت ہو یا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں یا روٹ پر منٹ گاڑیوں کوصوبائی حکومت کی جانب سے دی جانے والے فیصلے کے مطابق روزانہ کے بنیاد پر چیکنگ کیا جا رہا ہے۔ خلاف قانون گاڑیا ں چلانے والے ما لکان کے خلاف نہ صرف جرمانہ عائد کرتے ہیں بلکہ گاڑیوں کو بھی اپنے قبضے میں لیا جارہا ہے۔ ٹرانسپورٹر ز سےاُمید ہے کہ وہ گاڑی کی کاغذات کو مکمل کرتے ہوئے سفر کو خوشگوار بنائے بصورت دیگر قانونی کاروائی کے لیے تیاررہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button