سیاحت

سرکاری ریسٹ ہا وئس کو پرائیو یٹا ئز کر نے سے سیا حوں کو بہتر سہو لیا ت میسر ہو گی۔ صو با ئی وزیر سیا حت

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر سیا حت فدا خان فدا نے کہا ہے کہ حکو مت کی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان میں سیا حت کا شعبہ تر قی کر ے۔ اس سلسلے میں صو با ئی حکو مت کی طرف سےسیا حوں کی رہنما ئی اور سہو لیات کیلئے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ صو با ئی حکو مت بجٹ میں سیا حت کی فروغ اور تر قی کیلئے خا طر خوا ہ فنڈ مختص کی ہے ۔ صو با ئی کا بینہ نے سرکاری ریسٹ ہا وئس کو پرائیو یٹا ئز کر نے کی منظوری دی ہے جس سے سیا حوں کو بہتر سہو لیا ت میسر ہو گی ۔ نجی شعبے کی شمولیت کے بعد سیاحوں کے لیئے سہولیات میں مزید بہتری آئے گی اور مقابلے کا رجحان بڑھنے کی وجہ سے سہولیات کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان سیا حوں کیلئے جنت سے کم نہیں ہے ، ہر سال لا کھوں سیاح اس خطے کی دلکش اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو نے کیلئے آ تے ہیں۔ صو با ئی حکو مت ان کو سہو لیا ت فراہم کر نے کیلئے ہو ٹلوں اور گیسٹ ہا ؤسز مالکان کیساتھ ملکر اقدما ت کررہی ہے۔ محکمہ ماحو لیات بھی محکمہ سیاحت کے ساتھ ملکر ان سکیموں کو مکمل کر یگی ،جس سے قدرتی ماحو ل متاثر نہ ہو۔ صو با ئی حکو مت سیا حتی مقامات کی صفائی برقرار رکھنے کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے ، بہت جلد گلگت بلتستان سیا حوں کی آ ما جگا ہ بن جائیگی۔ ہماری درست اقدا مات کی وجہ سے نہ صرف گر میوں میں بلکہ سردیوں میں بھی آ مد شروع ہو چکی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button