سیاست

پاکستان تحریک انصاف متاثرین KKHکے شانہ بشانہ احتجاج میں بھر پور شرکت کرے گی ۔ عزیز احمد سینئر رہنماءپاکستان تحریک انصاف

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء عزیز احمد نے کہا ہے کہ دنیا کا پرامن ترین علاقہ ہنزہ جیسے علاقے میں دفعہ 144لگانا عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے اورایک سازش کے تحت پرامن ماحول کو خراب کرنا ہے۔اس کے ذریعےعوام کو حراساں کیا جارہاہے ۔انہوں نے بدھ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ضلع ہنزہ میں DCنے اس ڈر سے 144لگایا ہے کیوں کہ متاثرین KKHجن کو گزشتہ 6سالوں سے معاوضہ نہیں دیئے گئے ہیں اور انہوں نے یکم اپریل کو شاہراہ قراقرم بلاک کرکے احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے جس کی وجہ سےDCہنزہ نے دفعہ 144لگادی ہے اور اس پر امن احتجاج کو روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کے متاثرین کے معاوضہ گزشتہ 6سالوں سے نہ دینے کی وجہ سے متاثرین ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور د ر در کی ٹھوکریں کھانے کے بعداحتجاج کرنے کی بھرپور تیاری کی ہوئی ہے۔ احتجاج کے ساتھ ساتھ انہوں نے NHAآفس کا گھیراو کرنے کی بھی تیاری کی ہوئی ہے ۔عزیزاحمد نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام علاقوں کی نسبت ہنزہ میں زمینوں کے معاوضے کم دیئے جارہے ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان زمینوں کے معاوضے میں اضافہ کرے اور باقی علاقوں کے برابر لایا جائے۔ ہنزہ ایک بین الاقوامی حیثیت رکھاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف متاثرین KKHکے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس احتجاج میں بھر پور شرکت کرے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button