خواتین کی خبریں

گلوکارہ عیزی بیگ کا شینا زبان میں پہلا البم گزشتہ ہفتے ریلیزہوا

گلگت(خبرنگارخصوصی) گلوکارہ عیزی بیگ کا زبان شینا میں پہلا البم گزشتہ ہفتے ریلیز ہوا۔ البم نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دیا ہے۔ عیزی بیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پیج پرپوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسیقی سے ان کی لگن پرانی ہے اور ان کی پہلے البم کے دونوں گانے گلگت بلتستان کی ان با صلاحیت خواتین کے نام ہے جن کو مواقع کی کمی اور ماحول کی تنگی کے باعث اپنے اندر کے باصلاحیت انسان کو اپنے ہاتھوں مارنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر مواقع دیئے جائیں تو گلگت بلتستان کی خواتین کسی بھی خطے کے باصلاحیت خواتین سے کم نہیں ہے۔انہوں نے موسیقی اور ادب میں اپنے مستقبل کا کیا لائحہ عمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد اپنی تعلیم کی تکمیل ہے مگر موسیقی کسی بھی طرح سے ان کی ترجیحات میں دوسرے نمبر پر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے ااختتام تک ان کا ویڈیو گیت خواتین پر جاری معاشرتی جبر اورکامیابیوں پر ریلیز ہوگا جس کی ریکارڈنگ اپریل میں ممکن ہے۔سوشل میڈیا پر عیزی بیگ کو‘‘نائٹ اینگل آف گلگت بلتستان ’’کہا جانے لگا ہے۔ یاد رہے کہ اس البم کا نام سوغاتِ عشق ہے جس میں عیزی کا ساتھ گلگت بلتستان کے معروف گلوکار نثار چاہت نے دیا ہے اور شاعری بھی انہی کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button