گلگت بلتستان

یاسین : بی این ایف حمید گروپ کے مزید8کارکنان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے لیےسفارشات وزارت داخلہ کو ارسال

یاسین (معراج علی عباسی ) ڈسٹرکٹ غذر کے بالائی تحصیل یاسین سے تعلق رکھنے والے بی این ایف حمید گروپ کے مزید8کارکنان ایڈوکیٹ وزیرشعفی ،طالب علم رہنما علی غلام ،بی این ایس او غذر کے کوارڈنیٹرشیرنادر شاہی ،امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل تھوئی سیلگان اسلم نقلابی ،حفس علی ، ریٹائرڈ فوجی محمد ولی ، طالب علم اصف علی اشرف اور ریٹائرڈ نائب صوبیدار لیاقت علی کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرکے منظور ی کے لیے وزارت داخلہ کو ارسل کیا گیا ہے ۔اس سے قبل بی این ایف حمید گروپ کے جنرل سیکرٹری قیوم خان اور روزنامہ بانگ سحر کے چیف ایڈیٹردولت جان کے نام پہلے سے شیڈول فوررتھ میں شامل ہے ۔مجموعی طور پر ڈسٹرکٹ گلگت سے 103،غذر سے 14،دیامرسے 7،ہنزہ سے5 ،شگرسے 4,استورسے 3اور گانچھے سے 1شخص کا نام لسٹ میں شامل ہیں ۔دوسری جانب یاسین سے تعلق رکھنے والے شیڈول فورتھ میں شامل نوجوان قوم پرست رہنما و امیدوار ضلع کونسل غذر اسلم انقلابی کو یاسین پولیس نے تھانہ یاسین طلب کرکے دولاکھ کے شخصی ضمانت کے ساتھ ساتھ شیڈول فورتھ کے تحت لاگو ہونے والے قوانین سے آگاہ کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button