ماحولچترال

چترال لاسپور ویلی اور یارخون ویلی کے سات واٹرشیڈ ایریازکا تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کیا گیا

اسلام آباد (امیر نیاب) فو کس ہیومینٹیرین اسسٹنس اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام نے لاسپورویلی کے شندور یوٹیلیٹی کمپنی پبلک لمیٹیڈ اور یارخون ویلی کے یادگاریوٹیلیٹی کمپنی پبلک لمیٹیڈ کے ساتھ ملکر Watershed & Risk Management کے حوالے سےورکشاپ اسلام اباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا۔ AKRSP اور FOCUS نے Watershed کے Assessment کے لیے مختلف ماہرین کریم نیانی اور ڈاکٹر بشیر کی خدمات حاصل کی تھی۔ اس تفصیلی Assessment میں ما ہرین نے AKRSP اور FOCUS کے ٹیم کے ساتھ ملکر لاسپور ویلی اور یارخون ویلی کے سات مختلفWatershed کا تفصیلی جاٗیزہ رپورٹ پیش کیا۔ رپورٹ میں Watershed اور Climate change پر تفصیلی روشنی ڈالی گیٗ۔ ماہرین کے رپورٹ کی روشنی میں دونون علاقوں کے کچھ رسک ایریاز اور اس سے نمٹنے کے حکمت عملی پر تفصیلی روشنی ڈالی گیٗ اور ساتھ ساتھ مستقبل میں ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنے پر بھی غورکے ساتھ مقامی آبادی کو خطرے سے بچانے کے لیے حکمت عملی بنانے پر بات کی گیٗ۔ ورکشاپ میں شر کا اور مقامی نمایٗندوں سے علاقے کے خطرے سے نمٹنے اور مستقبل کے لیے مختلف پروگرامز کے لیے بھی تجاویز لی گیٗ۔

اس ورکشاپ میں فوکس پاکستان اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے سینٹرل آفس کے نمایندے، فوکس کے سلمان الدین، اے کے آر ایس پی کے شیرزاد حیدر ، چترال کے ریجنل پروگرام منیجرز، سٹاف کے علاوہ شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے ڈایریکٹر منظور علی شاہ اور یادگار یوٹیلیٹی کمپنی کے ڈایریکٹر شیر ولی خان اسیر نے بھی شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button