گلگت بلتستان

صو با ئی حکو مت ہر ادارے میں میرٹ کی بحا لی کیلئے انتھک محنت کررہی ہے ۔ صو با ئی وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبا ل حسن نے کہا ہے کہ صو با ئی حکومت میرٹ پر کا م کررہی ہے ۔ان خبر وں میں کو ئی صداقت نہیں کہ حا لیہ بھر تیوں میں بے ضا بطگی ہو ئی ہے ، صو با ئی حکو مت ہر ادارے میں میرٹ کی بحا لی کیلئے انتھک محنت کررہی ہے ۔ مخالفین حکو مت پر الزامات لگانے کی بجائے اپنے دور میں کی جانے والی غلطیوں پر نظر ڈا لیں ۔ اپنے پا نچ سالہ دورحکومت میں سابقہ حکومت نے اداروں کو زوال کا شکار بنا دیا تھا۔وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات نے مزید کہا کہ مو جودہ حکو مت محکمہ تعلیم، صحت اور تمام محکموں میں میرٹ پر بھر تیاں کررہی ہے جس سے یہاں کے نوجوانوں کو امید کی کر ن نظر آ رہی ہے ۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کا مستقبل سنوارنے کے لیئے ضروری ہے کہ حکومت ہر شعبہ ہائے زندگی میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنا رہی ہے ۔ آ ئند ہ بھی تمام بھر تیاں میرٹ پر ہو گی ،نئے منظور شدہ منصوبوں سے گلگت بلتستان میں تر قی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ نئے منصو بے عوامی خو اہشات کے عین مطابق بجٹ کا حصہ بنائے جا چکے ہیں، پی ایس ڈی پی سمیت صوبائی وسائل سے شروع کئے جانے والے منصوبوں پر رواں سال میں کام تیز کیا جائے گا ، ان منصوبوں پر کام عوام کی مشاورت ، خواہشات اور ہر ضلع کی ضروریات کے مطابق کیا جا رہا ہے ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کا عزم اور منشور واضح ہے، اخباری بیانات کے زریعے مایوسی پھیلانے والے عناصر خود کچھ عرصے بعد مایوس ہو جائیں گے۔ گلگت بلتستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button