Uncategorized

بالاکوٹ میں پولیس کے ہاتھوں شہری کی مبینہ ہلاکت کھلی دہشتگردی ہے، دیامر کے سیاسی رہنماوں کا ردعمل

چلاس: ضلع دیامر کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے مانسہرہ پو لیس کے ہاتھوں مبینہ تشدد سے ہلاک ہو نے والے دیامرکے نوجوان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے ذمہ داران کے خلاف فوری کا روائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

صدر مسلم لیگ (ن) دیامر حاجی عبد الو حید ، پیپلز پارٹی دیامر ڈویژن کے نائب صدر طیفور شاہ ، دیامر یو تھ موومنٹ کے رہنما شبیر احمد قریشی ، شریف شاہ ، دیگر نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ بالاکوٹ میں دیامر تھور سے تعلق رکھنے والے نو جوان کے ماروائے عدالت قتل کو کھلی دہشت گردی اور بربریت قراردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نو جوان کے قتل کے اصل ذمہ دران کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو وسیع پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخواہ اور آ ئی جی پی کے پی کے قتل کے ذمہ داران کے خلاف فوری کا روائی کریں اور لواحقین کو انصاف فراہم کریں۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button