جرائم

چلاس: گندم کی غیر قانونی پسائی کی کوشش پر ڈیلر جیل پہنچ گیا

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گندم کی غیر قانونی طور پر فلور  مل میں پسائی کی کوشش کرنے والے گندم ڈیلر ایک ماہ کے لئے جیل بھیجا گیا ۔۔۔تفصیلات کے مطابق رات گئے دیامر لیویز نے غیرقانونی طور پر گندم پسائی کی غرض سے فلور مل جانے والا گندم ڈیلر کو گرفتار کرلیا بعدازں اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور مری نے انہیں غیرقانونی طور پر  مل میں گندم پسائی کرنے کے جرم میں ایک ماہ کے لئے جیل بھیج دیا ۔۔۔سول سپلائی آفیسر دیامر عابد حسین ترنگفہ نے کہا کہ  گندم ڈیلروں کو باقاعدہ ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ پن چکیوں میں گندم کی پسائی یقینی بنائیں ۔۔اگر بجلی لوڈشیڈنگ کے مسائل ہوں تو اسسٹنٹ کمشنر سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک دیامر عوام کو گندم بروقت پہنچانے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ گندم کے حوالے سے عوام کے تمام شکایات کا ممکن ازالہ کررہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button