سیاست

پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت احتجاجی دھرنے کا شوق پورا کریں۔ فیض اللہ فراق

چلاس(پ،ر)ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت احتجاجی دھرنے کا شوق پورا کریں۔ یہ مسترد شدہ چہرے ہیں اپنے دور حکومت میں پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو گدھ کی طرح نوچا ہے۔ ان لوگوں نے تمام سرکاری محکموں کو تباہ و برباد کرکے کرپشن اور لوٹ مار کی بدترین مثالیں قائم کرتے رہے جبکہ دوسری جانب ان لوگوں نے گلگت بلتستان کو بدامنی کا گڑھ بنایا ہے ۔پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرخود ماضی کی کرپٹ حکومت کا حصہ تھے جبکہ سابق ڈپٹی سپیکراور سابق وزیر تعمیرات نے جس طرح نوکریوں کی بندربانٹ کی وہ اب یہ لوگ بھول چکے ہیں ۔محکمہ تعلیم،محکمہ تعمیرات،محکمہ صحت اور دیگر اداروں میں پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں فی نوکری ۳ لاکھ پر فروخت کیا ہے اور تقریباں ۹ ہزار غیر قانونی افراد بھرتی کئے ۔محکمہ پولیس میں سابق وزیر اعلی مہدی شاہ نے 15افراد کو اپنا ذاتی کوٹہ ظاہر کرکے بغیر ٹیسٹ انٹرویوزکے ذریعے بھرتی کیا۔پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت فرقہ واریت پھیلا نا چاہتی ہے اور گلگت بلتستان میں بدامنی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشیش کررہے ہیں ۔ترجمان نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت کو گلگت بلتستان کا خوبصورت امن اور میرٹ کی بالادستی ہضم نہیں ہورہی ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ محکمہ تعلیم ،صحت،اور دیگر اداروں میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیاں عمل میں لاکر میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا ہے جبکہ امن کے قیام کے ذریعے خطے کو معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانے میں کردار ادا کیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ نااہل قیادت روز اول سے بھڑکیں ماررہی ہے جب برجیس طاہر گلگت آرہے تھے تو اس قیادت نے اُن کو گلگت آمد سے روکنے کا اعلان کیا تھا جب مسلم لیگ ن کے شیر گھروں سے باہر نکلے تو کاغذی جیالوں کا کہیں نام و نشان تک نہیں تھا ،اب دھرنا کا شوق بھی پورا کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button