وزیر تعمیرات اور ڈپٹی سپیکر عوامی نمائندے کم اوروزیر اعلیٰ کے ذاتی نوکر زیادہ لگ رہے ہیں۔رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

وزیر تعمیرات اور ڈپٹی سپیکر عوامی نمائندے کم اوروزیر اعلیٰ کے ذاتی نوکر زیادہ لگ رہے ہیں۔رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

9 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (پ ر) وزیر تعمیرات اور ڈپٹی سپیکر کو خواب میں بھی امجد حسین ایڈوکیٹ نظر آتے ہیں۔ حکمران عوام کی خدمت کرنے کے بجائے اوٹ پٹانگ بیانات دے رہے ہیں۔ وزیر تعمیرات اور ڈپٹی سپیکر عوامی نمائندے کم اوروزیر اعلیٰ کے ذاتی نوکر زیادہ لگ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سینئررہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرافت بیگ،دلنذیر خان قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں ایک چرسی ٹولہ اخبارات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ اور اس کی کرپٹ کابینہ امجد حسین ایڈوکیٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر پی پی پی امجد حسین ایڈوکیٹ ایک قومی لیڈر ہیں ان کی قیادت میں ہماری تحریک کامیابی سے جارہی ہے۔اور میرٹ کی پامالی کے خلاف صوبائی صدر کے حکم پر جیالے بھر پور شرکت کرینگے اور لوگ عمران خان کے دھرنے کو بھول جائینگے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔