چترال میں گزشتہ پانج سالوں کے دوران 200 سے زائد خواتین نے خودکشیاں کی، 50سے زائد خواتین کو خودکشی کی کوشش سے بچایا گیا – چیرمین ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن چترال

چترال میں گزشتہ پانج سالوں کے دوران 200 سے زائد خواتین نے خودکشیاں کی، 50سے زائد خواتین کو خودکشی کی کوشش سے بچایا گیا – چیرمین ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن چترال

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال(بشیر حسین آزاد)عالمی یوم خواتین کے موقع پر انسانی حقوق کے علمبردار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے چترال میں بڑھتی ہوئی خودکشیوں کے رحجان پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں چترال میں دو سو سے زائد خواتین نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کے چراغ گھل کردیے۔جبکہ 50سے زائد خواتین کو خودکشی کی کوشش کرنے سے بچایا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ چترالی خواتین میں خودکشیوں کی بڑھتی ہوئی رجحان ایک انسانی المیہ ہے۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر حکومت اور دیگر اداروں کو اس انسانی مسلئے کی طرف بھرپور توجہ دینی چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والے خواتین میں ہر عمر ،علاقے،پڑھی لکھی،آن پڑھ،بڑی عمر،چھوٹی عمر ،شادی شدہ،غیر شادی شدہ ہرقسم کی خواتین شامل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس بڑھتی ہوئی خودکشی کے واقعات معاشراتی ناانصافیوں کی نشاندہی کرتی ہے جسکا سائنسی بنیادوں پر تحقیق ہونی چاہیے۔نیازی اے نیازی ایڈوکیٹ نے چترالی معاشرے میں خواتین کے کردار کو سراہا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔