چترال

چترال: موسم بہار کے آغاز پر پی آر سی ایس کی طرف سے چترال میں شجرکاری مہم کا آغاز

چترال(بشیر حسین آزاد)موسم بہار کے آغاز پر پی آر سی ایس نے چترال میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ہلال احمر چترال نے محکمہ جنگلات چترال کے تعاون سے یوسی چرون اور موڑکہو میں48ہزارپودے عوام میں تقسیم کیے۔ان دو یوسیز میں جنگلات کی کمی اور بعض علاقوں میں جنگلات کی عدم موجودگی کی وجہ سے 2015میں سیلاب نے کافی تباہی مچائی تھی۔اس سال قدرتی آفات کی اثارت کو کم کرنے کے لئے پی آرسی ایس نے جرمن ریڈکراس کے مالی تعاون سے یوسی چرون اور موڑکہو کے سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں کے بحالی کے لئے نیا پراجیکٹ لانچ کیا ہے۔اسی پراجیکٹ کے آغاز میں پی آر سی ایس چترال اور محکمہ جنگلات چترال نے مشترکہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور 48ہزارپودے ریشن ،چرون اویر،موژگول ،وریجون اور سہت میں لوگوں میں تقسیم کیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button