بلاگز

حکومت سے مشورہ

تحریر: محبت حسین دانش

ہمارے معاشرے میں لوگوں کو سرکاری ملازمت کی خواہش بے روزگاری کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔لوگوں کی اس خواہش کی وجہ سے سرکاری اداروں میں رشوت اور کرپشن جیسی لعنت جنم لیتی ہے۔لوگ سرکاری ملازمت کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے سرکاری اداروں میں رشوت دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ پھر سرکاری اداروں میں رشوت کی لعنت کے ساتھ کرپشن شروع ہوجاتی ہے ۔جس کے بعد ہم یہ نہیں کہ سکتے ہیں کہ کسی دن ہمارا معاشرہ، علاقہ اور ملک ترقی کرسکے گی۔ ترقی کے لیے لوگوں کی اس خواہش کو بدلنا لازمی ہے اور اس مسلے کا حل حکومت کی بہتر منصوبہ بندی سے ہی ممکن ہے۔ ہاں ہم اتفاق کرتے ہیں کہ یہ ممکن نہیں کہ حکومت ہر تعلیم یافتہ شہری کو سرکاری ملازمت دے سکے۔لیکن حکومت کوچاہیے کہ وہ نوجوانوں کی سوچ کو کاروبار کی طرف لاتے ہوئے انہیں وسائل فراہم کرے۔ حکومت حصول روزگار کے لیے اگاہی پروگرام شروع کرے، اس کے علاوہ مضبوط پالیسی کے ساتھ قرضوں کے چھوٹے چھوٹے سکیم شروع کرے ، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے مختلف کورسس کروائے۔اس سے یہ ہوگا کہ ایک طرف بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا تو دوسری طرف سرکاری محکموں سے رشوت اور کرپشن کی لعنت دور ہوجائے گی۔پھر حکومت کو کام کرنے کے لیے آسانی ہوگی۔

اس مسلے کے حل کے لیے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا لیکن یہ ضروری ہے کہ حکومت پہل کرے۔ حکومت کی اس اقدام کے بعد یہ فیشن بن جائے گا اور جونوان خود اس طرف تواجہ دیں گے ۔ نتیجہ یہ نکلے گا کہ علاقے سے دہشتگردی ، رشوت اور کرپشن جیسے ناسور ختم ہو جائیں گے اور ہم ایک کامیاب قوم بن جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button