سیاست

گورنر ہاوس سے متعلق شائع شدہ خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، تردید کرتا ہوں : میر غضنفر علیخان

گلگت (پ ر) گور نر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے مقامی روزنامہ میں آج شائع ہونے والی گورنر ہاوس سے منسوب خبر "اسلام آباد میں قبضہ مافیا گورنر ہاوس کو استعمال کررہا ہے ” کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔یہ خبر محض گورنر ہاوس اور سیکریٹری نجیب عالم جیسے ایماندار اور فرض شناس آ فیسر کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش ہے ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے اس خبر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی من گھڑت خبریں نہ صرف گورنر ہاوس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے بلکہ ایک ایماندار اور فرض شنا س آفیسر کو اپنے پیشہ وارانہ امور سے روکنے کی کوشش بھی ہے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ایک سیاست دان کو خبر دینے سے پہلے اس خبر کی تصدیق کرنی چاہئے تاکہ ایسے من گھڑت خبروں سے کسی ادارے یا کسی ایماندار آفیسر کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچ سکے ۔

گورنر گلگت بلتستا ن نے کہا کہ گورنر ہاوس کے دروازے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے لیئے ہمہ وقت کھلا ہے اور گورنر سیکریٹریٹ کے تمام ملازمین عوام کی خدمت اور عوام کی مسائل کو حل کرنے کے لیئے ہمیشہ تیار ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button