عوامی مسائل

ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیر اعلی سے خصوصی طور پر بات کریں گے: بلال میمن، سیکریٹری ایکسائز

ہنزہ ( اجلال حسین ) ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر ینگے جس کے لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے خصوصی طور پر بات کی جائے گی۔

سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال میمن نے گزشتہ روز ایکسائز اینڈ ٹیکسشین ہنزہ میں ٹراسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر خوش آمدین کی قیادت میں عہدیداروں سے ملاقات کے دوران مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیدارں نے ٹراسپورٹ مسائل سے متعلق آگا ہ کر دیا ہے۔ مشکلات کو مد نظررکھتے ہوئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ اور نگر میں ٹرانسپورٹ کے لئے برابر انتظام نہیں ہیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک جگہ کا انتخاب کر ینگے جہاں پر ہر قسم کی گاڑیاں کھڑی ہونگیں۔ اس سے عوام اور ٹرانسپورٹرز دونوں کے مسائل حل ہونگے۔

نشست کے دوران صدر ٹرانسپورٹ یونین خوش آمدین نے علاقے میں درپیش ٹرانسپورٹ مسائل سے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کو آگا ہ کییا۔

اس سے قبل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ہنزہ اور نگر کے افسر سید یاسر حسین نے ضلع ہنزہ اور نگر سے ٹرانسپورٹ کی مد میں ہونے والی انکم پر شرکا کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ قانونی محصولات کی مد میں ایک کروڑ کی رقم جمع کرنے کا ٹارگیٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر قائمقام ڈپٹی کمشنر ہنزہ شہریار آحمد کے علاوہ ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹرز موجود تھے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ اور نگر کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ پر سیکرٹری ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہذا ادارے کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button