سیاست

شگر میں شہید سیف الرحمن کی برسی کے موقعے مسلم لیگ ن کی تقریب منعقد

شگر(عابدشگری)شہید سیف الرحمن ایک فلسفے کا نام ہے۔اور فلسفہ کبھی نہیں مرتا۔شہید سیف الرحمن نے گلگت بلتستان کے عوام کو امن کا فلسفہ دیااور گلگت بلتستان میں امن کے خاطر اپنی جان دے دی۔مسلم لیگ (ن)کی گلگت بلتستان میں آج حکومت قائم ہیں وہ شہیدسیف الرحمن کی مرہون منت ہے جنہوں نے پارٹی کو گلگت بلتستان میں متعارف کرایا۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) کے رہنماء ریاض غازی اور راجہ عدیل انجم نے شہید سیف الرحمن کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔سیف الرحمن کی برسی کے موقع پر شگر میں مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں تقریب منعقد ہوئی۔جس میں ڈسٹرکٹ سکردو کے رہنماء ریاض غازی،مسلم لیگ (ن) شگر کے رہنماء راجہ عدیل اور کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں شہید سیف الرحمن کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ شہید سیف الرحمن ایک فلسفے کا نام ہے۔اور فلسفہ کبھی نہیں مرتا۔شہید سیف الرحمن نے گلگت بلتستان کے عوام کو امن کا فلسفہ دیااور گلگت بلتستان میں امن کے خاطر اپنی جان دے دی۔مسلم لیگ (ن)کی گلگت بلتستان میں آج حکومت قائم ہیں وہ شہیدسیف الرحمن کی مرہون منت ہے جنہوں نے پارٹی کو گلگت بلتستان میں متعارف کرایا۔ بحیثیت کارکن ہمیں شہید کی فلسفے کو آگے بڑھانے اور گلگت بلتستان کو امن کا گہواری بنانے کی ضرورت ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button