جرائم

داریل: پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائی کے دوران 12 مطلوب اشتہاری گرفتار کر لئے

چلاس(کرائم رپورٹ)دیامر کے تحصیل داریل میں پولیس کی متعدد مقامات پر کاروائی کے دوران 12 مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گزشتہ درمیانی شب داریل میں قتل میں ملوث اشتہاریوں کو ایس ڈی پی او داریل عرفان،ایس ایچ او تھانہ داریل خوشحال خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم اے ایس آئی صدر عالم ، ہیڈ کانسٹیبل جان عالم ، محمد سکیل ، علی جان، راج عالم، سپاہی محمد جعفر ، جان ولی ، محمد اعظم ، حسین اللہ ، جل خان ، شفیع اللہ ، محمد حسین نے سمیگال کے مقام پرگھروں چھاپہ مار کرچھ ملزمان کو در لیا گیا،پولیس زرائع کے مطابق تھانہ داریل میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 50/13بجرائم302/109/34درج تھا۔اشتہاری ملزمان ولایت خان،امین،سلیمان،دودھ خان پسران افضل میر،علی امان،بشیر پسران حضرت میر پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ملزمان نے 2013کو سول انجنرخورشید احمد ولد محمد بشیر اور محمد امیر ولد وصعل خان ساکینہ سمیگال کو قتل کیا گیا تھا۔جبکہ داریل یشورٹ کے مقام پر چھاپے مار کاروائی کے دوران پولیس کی تشکیل کردہ ٹیم نے قتل کے واردات میں ملوث چھ انتہائی خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ داریل میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 27/16بجرائم302/109/34درج تھا۔ملزمان فلوک،یکین خان،شیر عالم،عالم خان،سری خام۔شیر سید نے مل کر گزشتہ سال ملوک ولد حضیر خان ساکینہ ڈوڈیشال کو درینہ دشمنی پر قتل کیا گیا تھا۔ان ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button