گلگت( سٹاف رپورٹر) محکمہ تعمیرات کے اہلکاروں کی انتھک محنت اور لگن سے چنار باغ پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔چنار باغ پل کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے اس پل کو فوری مرمت کرنے کا حکم دیا تھا۔
جس پر ایکسین منٹینسس شیر طلاء اور محکمہ تعمیرات کے سپروائز رفیق احمد نے 3دن کی انتھک محنت سے پل کی مرمت کا کام مکمل کر کے ٹریفک کی روانی کے لئے بحال کر دیا گیا۔ واضع رہے کہ پل کئی عرصے سے مرمت نہ ہو نے سے خستہ حالی کا شکار تھا۔ جس سے محکمہ تعمیرات کے اہلکاروں نے مرمت کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا۔ عوام نے صوبائی وزیر تعمیرات وقانوں ڈاکٹر محمد اقبال ، ایکسین منٹینسس شیر طلاء اور دیگر اہلکاروں کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پل کی مرمت سے دینور سے آنے اور جانے والے ٹریفک کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو گا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔