شعر و ادب

سکردو میں عظیم الشان محفل مشاعرہ برپا، نامور شعرا نے شرکت کی

سکردو: جشن نوروز، یوم پاکستان اور عالمی یوم شاعری کے موقع پر بلتستان کی معروف سماجی و ادبی تنظیم فکر سوشل فورم کی زیلی شاخ فکر ادب کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد سکردو میں ہوا جس کی صدارت گلگت بلتستان کے معروف شاعر حبیب الرحمان مشتاق کر رہے تھے ، سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی جی بی کونسل اشرف صدا مہمانان خصوصی کی نشستوں پر جلوہ افراز تھے، استاد شاعر پروفیسر حشمت کمال الہامی اور رسول تمنا میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، راولپنڈی سے تشریف لائے ہوئے سینئر شاعر مظفر عباس زیدی مہمان اعزاز تھے۔

مشاعرے میں شریک دیگر شعرا میں احسان شاہ، سید امجد زیدی، اعجاز حسین فاخر، احسان علی دانش، ذیشان مہدی، فرمان علی خیال، افضل روش، رضا بیگ گھائل، اشرف راغب، نثار یاور، عاشق حسین عاشق، محمد علی انجم، میثم انگوتی اور عباس نائیر شامل تھے۔ 

مشاعرہ ہال سامعین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جو ہراچھے شعر پر کھل کر داد دیتے رہے، مہمانوں کے علاوہ معروف وکیل بشارت ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں شاعری کے معیار کو خوب سراہا اور شعرا کو داد دی۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button