ماحول

مورخون گوجال سے شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا، امسال ہنزہ اور نگر میں 25،000 درخت لگائے جائیں گے

گوجال (نامہ نگار) ہنزہ نگر میں شجرکاری مہم کاُآغاز ہوگیا ہیں اس سلسلے بالائی ہنزہ مورخون گوجالُ میں محکمہ جنگلات پارکس اور وائلڈ لائف گلگت بلتستان نے کے وی آؤ اور مورخون کمیونٹی کے تعاون سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکریٹری فورسٹ اور وائڈ لائف سجاد حیدر نے پودا لگا کر ہنزہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔محکمہ جنگلات کے عہد ارون ولایت نور ، غلام محمد کنزرویٹر پارکس اور وائلڈ لائف دیدار احمد صدر اسماعیلی کونسل گوجالُ بالا، راجا عارف ڈی ایف آؤ ہنزہ، محمد اکرم ڈی ایف آؤ کے این۔ پی شبیر اللہ بیک آر ایف آؤ کے وی آؤ کے ممبران کے علاوہ مقامی لوگوں اور سکول کے بچوں نےپودے لگا کر اس مہم میں شامل ہوئے محکمہ جنگلات کی جانب سے اس سال ہنزہ اور نگر میں 25000 ہزار درخت لگائے جاینگے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button