گھانچھے (زاہد بلتی) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ گنگچھے کے کارکنوں نے جنرل سیکریٹری سید نذر عباس کی قیادت میں ٹھیکوں کی مبینہ اندھادھند بندر بانٹ چیف انجینئر وزیر تاجور اور ایس ای سرکل نزیر کے خلاف من پسند لوگوں کو نوازنے کا الزام لگاتے ہوے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے B&R آفس کے باہر سڑک پر ٹائر جلائے، اور ایس ای نزیر اور وزیر تاجور کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔
اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے عدالت میں ان سرکاری ملازمین کے خلاف رٹ پیٹیشن بھی دائر کردی ہے۔