سیاست

شیخ فداحسین عابدی کا نام شیڈول فور سے نکالا جائے: جامعہ زہرا شگر کی طالبات کا مطالبہ

شگر(عابدشگری)معروف عالم دین شیخ فداحسین عابدی کو شیڈول فور سے فوری طور نکالا جائے ورنہ صوبائی حکومت شگر کی خواتین کی احتجاج اور دھرنے سے نبٹنے کیلئے تیار رہیں۔ شیخ فدا حسین عابدی کو شیڈول فورسے نہ نکالنے کے خلاف شگر کی خواتین نے میدان میں آنے کا اعلان کردیا۔خواتین کا کہنا ہے کہ بغیر کسی جرم کے شیخ فدا حسین عابدی جیسے عالم دین کو شیڈول فور میں ڈالنا اور ایک سال تک ان کیخلاف کوئی بھی ثبوت اور خلاف ورزی کا ارتکاب نہ ہونے کے باؤجود انہیں شیڈول فور سے نہ نکالنا صوبائی حکومت اور شگر انتظامیہ کی بددیانتی زاور بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ زہرا مرہ پی کی طالبت نے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مفسر قرآن ، امام جماعت مسجد زینیبیہؑ وپرنسپل جامعہ زہرہ شیخ فداحسین عابدی کو بغیر کسی جرم و خطا کے شیڈول فور میں شامل کرنا صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی بدنیتی اور بد دیانتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کا قصور خواتین کو تعلیمی میداں میں آگے لانا اور مستحقین کی مدد کرنا اور امربالمعروف اور اتحاد بین المسلمین کا فروغ تھا۔جسے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے نہ بھایا گیا۔اس وقت کے ضلعی انتظامیہ کی شدید بد نیتی کی وجہ سے ان کو شیڈول فور میں ڈالا گیاتاہم بغیر کسی جرم کے شیخ فدا حسین عابدی جیسے عالم دین کو شیڈول فور میں ڈالنا اور ایک سال تک ان کیخلاف کوئی بھی ثبوت اور خلاف ورزی کا ارتکاب نہ ہونے کے باؤجود انہیں شیڈول فور سے نہ نکالنا صوبائی حکومت اور شگر انتظامیہ کی بددیانتی زاور بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اگر فوری طور پر ان کو شیڈول فور سے نہ نکالا گیا تو شگر کی خواتین تاریخی دھرنا دینے پر مجبور ہونگی جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button