عوامی مسائل

گلگت شہر میں تجاوزات مافیا کو ملنے والی مہلت ختم، پیر سے بھر پور کاروائی ہوگی

گلگت(پ ر)تجاوزات مافیا کو دی جانے والی2دن کی مہلت ختم ، پیر کے روزسے بھر پور کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد۔ اتوار کے روز اسسٹنٹ کمشنر/ SDM نوید احمد نے گلگت پونیال روڈ،ریور ویو روڈ، جوٹیال، ہسپتال روڈ شہید ملت روڑ، یادگار روڈ کشروٹ کلمہ چوک ایریا میں تفصیلی دورے کئے اور تجاوزات کا مکمل جائزہ لیا۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنر/ SDM نوید احمد نے گلگت شہر میں ہوٹلوں میں کھانے میں استعمال ہونے والے اشیاء کا جائزہ لیا اور فوری طور پر کھانے میں چربی استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی اور کہا کہ کھانے میں مضر صحت اشیاء کے استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ہوٹل مالکان کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کھانے کے اشیاء میں مضر صحت اشیاء استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر/ SDMگلگت نوید احمد نے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی تجاوزات کرنے والوں کو تجاوزات ہٹانے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا ہے اسلئے حلقہ مجسٹریٹ سمیت بلڈنگ انسپکٹرز نے اپنے اپنے حدود میں کاروائی سخت کریں۔ یادگار چوک، شہید ملت روڈ اور کلمہ چوک میں خصوصاََ کاروائی تیز کی جائے۔تمام سروس اسٹیشنوں کی لسٹ مرتب کردی گئی ہے۔عوام یہ نہ سوچے کہ آپریشن صرف فٹ پاتھ مافیا کے خلاف ہے بلکہ یہ کاروائی ہر قسم کے تجاوزات کرنے والوں کے خلاف ہے۔ تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران عملے کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسلئے تمام مجسٹریٹ و بلڈنگ انسپکٹران و دیگرعملہ اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دیں۔انہوں نے عوامی حلقوں سے مطالبہ کیا کہ انسپکشن ٹیم کے ساتھ تجاوزات ہٹانے کے دوران تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں ،گلیوں میں تجاوزات سمیت دریا کے کنارے اور کسی بھی مقام پر کسی کو تجاوزات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور تجاوزات کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button