سیاست

دیامر سے قافلہ جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع میں شرکت کے لئے روانہ ہوگیا

چلاس(مجیب الرحمان)جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے اضاخیل پشاور کی جانب رواں دواں ہیں۔دیامر سے جے یو آئی کے قافلے خطیب جامع مسجد مدنی مولانا محمد ایاز صدیقی کی قیادت میں پشاور روانہ ہوگئے۔روانگی سے قبل قافلے کے شرکاء نے اجتماع کو اسلام کی سر بلندی کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا۔اس سے قبل بھی جے یو آئی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران اور اراکین بھی قافلوں کی شکل میں اضاخیل پہنچ چکے ہیں۔قافلے میں شریک گاڑیوں پر جے یو آئی کے پرچم اور اجتماع میں شرکت کے بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button