عوامی مسائل

چلاس شہر میں سڑکوں کی توسیع و مرمت اور پختگی کا کام التوا کا شکار، حادثات میں آئے دن اضافہ

چلاس(مجیب الرحمان)شہر میں سڑکوں کی توسیع و مرمت اور میٹلنگ کا کام التواء کا شکار ،عوام اذیت کا شکار حادثات میں اضافہ ہونے لگا۔محکمہ تعمیرات عامہ نے سڑکوں کی مرمت اور میٹلنگ کے کام کو سردی کا بہانہ بنا کر مارچ میں کرانے کا وعدہ کیا تھا۔جبکہ اپریل میں بھی کام کا آغاز نہیں کیا جا سکا۔سڑکوں کی مرمت کے نام پر دسمبر میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی جس سے سڑکیں مزید ناقابل استعمال بن گئیں۔اور مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیں۔سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے حادثات میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب قیمتی گاڑیاں بھی ورکشاپ میں داخل ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔اور روزانہ کی بنیاد پر ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی بھی ماند پڑ گئی ہے۔گردو غبار سے علاقے میں بیماریاں بھی پھیل چکی ہیں۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button