ہنزہ : میر سلیم خان پاکستان پیپلزپارٹی دور کے منصوبوں پر سیاست نہ کرے ، ایڈ وکیٹ ظہور کریم

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے صدر ایڈ وکیٹ ظہور کریم نے کہا کہ میر سلیم خان پاکستان پیپلزپارٹی کے رکھے گئے منصوبہ پر سیاست نہ کرے ،مایون پاور منصوبہ ہویا مسگر ،شمشال یا حسن آباد ہارے دور اقتدار میں رکھی گئی سکیمز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میر سلیم خان اور ان کے خاندان کا برسر اقتدار میں آئے ہوئے تقریبا دو سال کا عرصہ گزر گیا مگرایک منصوبے پر بھی کام کا آغاز نہی ہوا ہے ۔ ہنزہ کے عوام اس وقت بجلی کے بدترین لوڈ شیڈنگ کے علاوہ دیگر اہم مسائل سے دوچار ہے مگر علاقے کا منتخب ممبر عوام کے جا گنے کا وقت آتا ہے تو سو جاتا اور عوام جب سو جاتے ہیں تو ممبر جاگتا ہے، عوام کے مسائل سے کوئی واسطہ نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے عوام اپنے مسائل سے آگا ہ کرنے کے لئے منتخب نمائندے کو ڈھونڈ رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments