عوامی مسائل

ہنزہ پر اندھیروں کا راج، 48 گھنٹوں کے دوران چھ گھنٹے بجلی ملتی ہے

ہنزہ ( بیورو رپورٹ)جدید زمانے میں بھی ہنزہ کے عوام کو بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہیں۔ محکمہ برقیات کے حکام عوام اور عوامی نمائندوں کو بیوقوف بناتے ہوے زبانی جمع خرچ میں مصروف ہیں، دوسری طرف منتخب اور غیر منتخب نمائندوں کے محل میں 24 گھنٹے بجلی میسر ہے۔

ہنزہ میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جوعلاقے کو اندھیرے میں دیکھتے ہوئے پریشان ہو رہے ہی۔

یاد رہے کہ ہنزہ کے عوام کو 48گھنٹے میں ٓمجموعی طور پر 6گھنٹہ بجلی فراہم کی جاتی ہے، وہ بھی آنکھ مچولی کے ساتھ۔۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحوں کے مسکن ہنزہ اور عوام کو ہنگامی بنیادوں پر بجلی فرام کرنے کے لئے ہنزہ میں نصب دو میگاواٹ تھرمل جنریٹروں کی استعمال کو یقینی بنائے جائے تاکہ عوام اور سیاح چند گھنٹوں کے لئے سکھ کا سانس لے سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button