سیاست

پانامہ کیس کا فیصلہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق آیا ہے، مخالفین کو اب خاموش ہوجانا چاہیے، ابراہیم ثنائی

گلگت (پ ر)صوبائی وزیر تعلیم محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ پانامہ کا فصیلہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق آیا ہے۔مخالفین کو اب خاموش ہوجانا چاہئے۔قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف ایک اعلیٰ عدالتوں سے سرخرو ہو کر نکلے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام سکولوں نے اپنے طلبہ و طالبات کی تعداد متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کو فراہم کی تھی جس کے مطابق کتابیں فراہم کی گئی ہے۔اور احتیاطا اضافی کتابیں بھی چھپوائی تھی۔تمام کتابیں ڈی ڈی ایز کے حوالے کی گئی ہے۔متعلقہ ڈی ڈی اوز متعلقہ سکولوں اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے ساتھ رابطہ کریں۔حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔متعلقہ ڈی ڈی ایز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد کتابوں کی تقسیم کا کام مکمل کریں۔اس میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ معاشرے اعلی تعلیم کو سیڑھی بنا کر ہی ترقی کی منزلیں طے کر سکتی ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس وژن کے تحت مفت کتب کی فراہمی کے لیئے محکمہ تعلیم کو ٹاسک دیا تھا جسے پورا کر دیا گیا ہے۔ حکومت ہر سطح پر تعلیم کا فروغ چاہتی ہے اور آنے والے دنوں میں خطے کا کوئی بھی نونہال سکول سے دور نہیں ہوگا۔ سکولوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ معیاری اساتذہ کی تعیناتی اور عالمی معیار کا تدریسی نظام بھی نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جدید اصولوں پر شعبہ تعلیم کو مستحکم کیا جا سکے۔ وزیر تعلیم گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بہتر نتائج حاسل کرنے کے لیئے اساتذہ کی تعیناتی اور سکولوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیئے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button