عوامی مسائل

ہنزہ: زمینی تودہ گرنے اور بارش کی وجہ سے چھکس مرتضی آباد کے مقام پر شاہراہ قراقرم کئی گھنٹوں تک بند رہا

ہنزہ(بیوررپورٹ)شاہراہ قراقرم ہنزہ چھکس کے مقام پر وقفہ وقفہ سے بارش اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث بلاک ،ملکی و غیر ملکی سیاح ،باراتی ،مریض اور مسافر کہیں گھنٹوں تک پھس گئے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کرنے پرلوگوں نے اپنی مدد آپ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے شاہراہ کو کھول دیا ۔گلگت بلتستان میں گزشتہ روز سے جاری وقفہ وقفہ سے بارش اوراس کی وجہ سے لینڈسلائڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث ہنزہ مرتضیٰ آبادچھکس کے مقام پر کہیں گھنٹوں تک شاہراہ بلاک رہا اور اس دوران ملکی و غیر ملکی سیاح ،باراتی ،مریض اور مسافر کہیں گھنٹوں تک پھسے رہے ،کہیں گھنٹے گزرجانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کرنے پر لوگوں نے اپنی مدد آپ شاہر ہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے اور وہاں پر پھسے ہوئے مسافر اور سیاح اپنی منزل کی جانب چلے گئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button