سیاحت

بابوسر پاس کب کھلے گا؟

چلاس(بیورورپورٹ)بابوسر روڈ کو تاحال نہیں کھولا جاسکا ،روڈ کھولنے کے کام میں تاخیری حربوں سے عوام اور سیاح پریشان ہیں ،اس وقت صرف ایک ایکسویٹر روڈ کھولنے کے کام پر لگا دیا گیا جس سے صرف 3گھنٹے کام کرنے کے بعد کھڑی کر دیا جاتا ہے ۔درہ بابوسر کے دو کلو میٹر ایریے میں پڑی برف کو ہٹانے کیلئے ہر سال کی اس سال بھی انتظامیہ نے تاخیر ی حربے استعمال کرتے ہوئے روڈ کھولنے میں بڑی دیر کر دی ہے ،جس کی وجہ سے بذریعہ بابوسر روڈ گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔چلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی و سماجی حلقوں نے کہا کہ درہ بابوسر کو اپریل کے مہینے میں کھولنا چاہے تھا ،لیکن انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے یہ شاہراہ ہر سال بڑی تاخیر کے بعد کھول دیا جاتا ہے ،جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کی مشکلات میں آضافہ ہوتا ہے بلکہ ملک کے دیگر شہروں سے گلگت بلتستان کے سیر و تفریح کیلئے آنے والے ہزاروں سیاحوں کو بھی اسلام آباد میں روڈ کھلنے کی انتظار میں سخت پریشانی اور مختلف مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ درہ بابوسر کو ایک ہفتے کے اندر اندر کھول دینا چاہے ،ضلعی انتظامیہ روڈ کو کھولنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور فوری طور پر درہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button