گلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر نے تین نئے محکموں کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان میں 3نئے سرکاری محکمے جن میں محکمہ اطلاعات، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور محکمہ سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفئر، ویمن ڈولپمنٹ ، ویمن اینڈ چائلڈ رائٹس اور یوتھ افیئرزکے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ۔ ان محکموں کو گلگت بلتستان روول آف بزنس 2009میں ترمیم کے بعد باقاعدہ تشکیل دیا جارہا ہے۔

اس موقعے پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ ان نئے محکموں کو شامل کرنے کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کو وسائل فراہم کرنا ہے ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی تخلیق سے گلگت بلتستا ن کے صحافیوں سمیت تمام عوام کے مسائل پر قابو پایا جائے گا اور اینٹی کرپشن ایسٹبلیشمنٹ کے زریعے سرکاری محکمو میں اینٹی کرپشن کا نظریہ مزید مضبوط ہوگا ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ان نئے محکموں کے زریعے عوام کے مزید سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی خصوصاً خواتین اور بچوں کے حقوق کی تحفظ میں بھی مدد ملے گی ۔گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ خواتین کے مسائل کو آسانی سے حل کرنے کے لیئے محکمہ ویمن ڈولپمنٹ اقدامات کریگی اور ان محکموں کے تخلیق سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے آفیسران کی پرومومشن میں مدد ملے گی اور ان محکموں میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے بہت سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمتوں اور روزگار کے نئے مواقع فراہم ہونگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button