سیاست

پیپلز پارٹی پر کرپشن کا الزام لگانے والوں کا لیڈر عدالتوں سے ثابت شدہ کرپٹ ترین شخص ہے، سعدیہ دانش

گلگت(خبرنگارخصوصی)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کا لیڈر خود مسلمہ بین الاقوامی اور پاکستانی عدالتوں سے ثابت شدہ کرپٹ ترین شخص ہیں۔ڈاکٹر اقبال کا پیپلز پارٹی پر الزام خود کیچڑ کے تالاب میں رہ کر دوسروں پر چھنٹے اڑانے کے مترادف ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ موصوف جس محکمے کے وزیر ہیں ان کی سرپرستی میں رات کی تاریکی میں ٹھیکے فروخت ہو رہے ہیں۔گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کے دعوے کرنے والوں نے دراصل عوام کو بدحالی اور پسماندگی کے جال میں بند کردیا ہے اور امن کا کریڈٹ لینے والوں کے کالعدم تنظیموں سے روابط اور سہولت کاری سے گلگت بلتستان کے لوگ بخوبی آگاہ ہیں۔ انہیں روابط کی وجہ سے وہ اپنی حمایت یافتہ حکومت سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں،گلگت بلتستان کے تمام اداروں کو ذاتی جاگیر سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اور لاقانونیت کی انتہا اس حد تک ہے کہ پولیس جیسے قانون نافظ کرنے والے ادارے میں بھی انتہا پسندوں کو بھرتی کیا گیا ہے جو کہ انتہائی سکیورٹی رسک ہے۔

سعدیہ دانش نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کسی رہنما پر آج تک کسی عدالت سے کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹونے اس ملک کی سلامتی و استحکام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا.پیپلز پارٹی کے دئے ہوئے سیٹ اپ میں وزیر بن کر پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس ملک کے وہ واحد وزیر اعظم ہیں جن پر سنگین جرائم پیشہ افراد کی طرح جے آئی ٹی بنائی گئی ہے جو پورے ملک و قوم کے لئے شرمندگی اور رسوائی کا باعث ہے۔دراصل جن کا مقصد فقط اقتدار کا حصول اور کرپشن ہو ان کے لئے اصول اور اقدار کوئی معنی نہیں رکھتے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button