چلاس(بیورورپورٹ)پی ایس ایف دیامر کے صدر عبدالواحید نے پیپلز پارٹی ضلع گلگت کی نومنتخب کابینہ کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بالخصوص ضلع گلگت میں پیپلز پارٹی اقبال رسول اور اس کی ٹیم کے قیادت میں مظبوط اور مستحکم رہے گے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرامجد حسین ایڈوکیٹ نے قابل اور وفادار جیالوں کو ضلع گلگت کی زمہ داریاں دے کر پارٹی کو ایک مرتبہ پھر زندہ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈوکیٹ کی قیادت میں متحد اور مظبوط ہے ،اگلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا وزیراعلی امجد حسین ایڈوکیٹ ہونگے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔