عوامی مسائل

ضلع دیامر کے گاوں جل میں واقع سرکاری ہائی سکول سیلابی ریلوں کی زد پر

چلاس(مجیب الرحمان)ضلع دیامر کے گاوں جل میں واقع واحد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت دریا کے زیادہ بہاؤ اور سیلابی ریلوں کی زد میں آنے کا اندیشہ ،اساتذہ ،طلباء اور مقامی افراد سکول کے تحفظ کے لئے ہنگامی اقدامات نہ ہونے سے پریشان فوری حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔چلاس شہر سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر نیاٹ اور تھک ویلی کے سنگم پر دریائے نیاٹ کے کنارے واقع واحد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے خطرے میں گھری ہوئی ہے۔اس سے قبل بھی سیلابی ریلے اور دریا کے بہاؤ نے سکول کی چاردیواری کو متاثر کیا تھا اور سکول سے ملحقہ قبرستان کو بھی ملیامیٹ کیا تھا۔جس کے بعد ہیڈ ماسٹر نے اپنی مدد آپکے تحت دیوار دوبارہ تعمیر کروائی ہے۔اب نیاٹ ویلی کے بے لگام دریا کی بے رحم موجیں ہائی سکول کی عمارت کی جانب بڑھ رہی ہیں۔حفاظتی بند نہ باندھنے سے سکول سمیت مقامی آبادی اور مسجد کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔جل ہائی سکول پورے ایریے میں اکلوتا تعلیمی درسگاہ ہے۔جس میں چار سو کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں۔مقامی افراد اور سکول کے بچوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حفاظتی بند بنایا جائے تاکہ مادر علمی کو درپیش خطرہ ٹل سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button