شعر و ادب

ہنزہ: الواعظ درویش علی کی کتاب "تحفہ درویش” کی تقریب رونمائی منعقد

ہنزہ ( اجلال حسین )الواعظ استاد درویش علی کی خدمات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہے جن کی خدمات نہ صرف علاقے میں بطور خلیفہ ادا کرتے رہے بلکہ علمی میدان میں بھی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم دعا کرتے ہے کہ اللہ تعالیٰ استاد محترم کو صحیاب کرے اوراُن کی علمی خدمات سے عوام فیضیاب ہو۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہنزہ کے مشہور و معروف خلیفہ الواعظ استاد درویش علی ہنزائی کی لکھی ہوئی کتاب، تحفہ درویش، کی تقریب رونمائی کے موقع پر چیر مین اسماعیلی طریقہ اینڈ ریلیجیس ایجوکیشن بورڈ شیرباز خان ، امتیاز آحمد، شیر بازاور دیگر مقررین نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم استاد محترم درویش علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے90سال کی عمر تک پہنچنے کے باوجود اللہ تعالی کے احکامات، قرآن پاک اور پاک رسولﷺکی احادیث ،اسلامی تہواروں ، اسماعیلی آئمہ کی انسانیت کے لئے خدمات اور دیگر انسانی مسائل، مثلاً موت اور زندگی سمیت اہمت موضوعات پر ایک معلومات سے بھرپور کتاب لکھی۔

مقررین نے مزید کہا کہ استاد محترم نے جس انداز میں یہ خوبصورت کتاب معاشرے کو دی ہے، وہ ہم سب کے لئے ایک  عملی نمونہ ہے اسی راہ کو اپناتے ہوئے اورہنزہمیں بلند شرح خواندگی کومد نظر رکھتے ہوئے علم دوست افراد کو مختلف موضوعات پر کتابیں لکھنی چاہیے۔

تقریب رونمائی کے موقع پر ضلع بھر کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، مذہبی ، سیاسی اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والے اہم افراد موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button