کمیلہ کوہستان میں محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان کے مرکزی شہر کمیلہ میں محکمہ ثقافت خیبر پختونخواہ کے تعاون سے محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا ،جہاں کوہستان بھر کے شعرا، لکھاریوں اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔پروگرام آرگنائزر این ڈی او پاکستان کے ایگزیکٹیو کوآرڈنیٹر علیم اللہ یوسفزئی نے تقریب میں شامل شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ محفل مشاعرہ میں کوہستان کے شعراء نے اپنے اپنے کلام سنائے جس سے محفل خوب محظوظ ہوئی ۔

شریک شعراء میںمظفر خان صحراء، تا ج خان تاجؔ ، محبو ب الرحمن خاموشؔ ،مضوب اُداسؔ ، اورنگزیب اورنگؔ ، نعمان خان جبکہ صحافیوں اور لکھاریوں میں سے شمس الرحمن شمسؔ ، سیف اللہ ساگرؔ ، وحید گل ؔ ، ولی اللہ توحیدی، بخت الرحمن، وقار خان ، اظہارالحق ودیگر نے اس علمی محفل میں شرکت کی ۔ اس دوران شعراء ومقررین نے ملی وحدت، محبت ، توحید و رسالت پر اشعار پیش کئے ۔

آپ کی رائے

comments