عوامی مسائل

ہنزہ: درختوں کو حملہ آور کیڑوں سے نجات دلانے کے لئے محکمہ زراعت، ایل ایس اوز اور زمیندار مل کر کام کریں گے

ہنزہ (بیو رو رپورٹ) ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں پھلدار اورغیر پھلدار درختوں پر خطرناک کیڑوں کے حملہ ، محکمہ زراعت اور ایل ایس اوز LSOsکے نمائندے سرجوڑکر بیٹھ گئے۔ گزشتہ روز محکمہ زراعت ہنزہ میں ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایل ایس اوز کے نمائندے شریک ہوئے جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر IPMاقبال حسین ، ڈی ڈی زراعت ہنزہ غلام مصطفی نے کیڑوں کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی سمینار کا اہتمام کیا۔

سمینار میں کہا گیا کہ مقامی افراد ، زمینداروں اور ایل ایس اوز کے تعاون کے بغیر درختوں پر لگے ہوئے کیڑوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کیڑوں کو ختم کرنے اوراس کی روک تھام کے لئے محکمہ زراعت دوائیاں مہیا کرینگے، تاہم ہر باغ میں سپرے کرنے کے لئے مقامی ذمینداروں کو محکمے کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔

آگاہی سمینار کے دوران مقررین نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال سے درختوں پر پھل لگتے ہی کیڑے حملہ وار ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی اس کی روک تھام کی ہر ممکن کوشش کی گئی تھی مگر عوام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جس گاوں میں درختوں پر کیڑوں کا حملہ زیادہ ہو چکا ہے ،مقامی ایل ایس اوز اور زمیندار کی تعاون سے ایک ایک درخت پر دوائیوں کا سپرے کر دیا جائے گا جس کے لئے محکمہ کو مقامی زمینداروں کی جانب سے مالی مدد بھی کرنی ہو گی۔

سیمنار میں ماہرین نے مزید کہا کہ اگر عوام اس میں تعاون نہیں کرئیگی تو اس بیماری کو ختم کرنے میں ہمیں کامیابی نہیں ملے گی۔ اس موقع پر ایل ایس اوز کے نمائندوں نے محکمہ زراعت کے حکام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ درختوں پر لگے ہوئے خطرنال کیڑوں کے خاتمہ کے لئے ہم مل کر کام کرینگے اور انشاللہ محکمے کی تعاون سے اس مہم کو کامیاب بنائے گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button