عوامی مسائل

ہائر سیکنڈری سکول کی تعمیرشروع نہ ہونے پر سرمیک کے رہائشی سراپا احتجاج

سکردو ( بیورو رپورٹ ) ہائر سکینڈری سکول سرمک کی تعمیرکا کام شروع نہ کرنے پر سکردو کے نواحی علاقے سمریک کے عمائدین نے کر گل روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا۔

مظاہرین نے کہاکہ ہائر سکینڈری سکول سرمیک کا پی سی ون 2009میں منظور ہوا تھا لیکن اس منصوبے پر منظم سازش کے تحت تاحال کام شروع نہیں کیا گیا جس کے باعث علاقے میں تعلیم کی راہ میں بڑی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے ہمیں بتایا گیا تھا کہ منصوبے پر فوری طورپر کام شروع کیا جائے گا اور ہائر سکینڈری کی کلاسیں شروع کی جائینگی لیکن 2009میں منظور ہونے والے منصوبے پر تاحال کام شروع نہیں کیا گیا ہے اور کام کرنے میں لیت ولعل سے کام لیا جارہا ہے ہم نے کئی مرتبہ متعلقہ حکام کو معاملے کے بارے میں آگاہ کیا لیکن کسی نے کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اس وقت تک گھروں میں واپس نہیں جائیں گے جب تک مطالبات منظور نہیں ہونگے۔

عمائدین سرمک کے احتجاجی دھرنے کے باعث کر گل سیاچن روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعد آذاں ایس ایچ او غلام نبی اور تحصیلدار غلام علی نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے اور سڑک ٹریفک کیلئے بحال کرادی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button