عوامی مسائل

یاسین میں چالیس رکنی عوامی ایکشن کمیٹی کا قیام

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے عوام طاوس کا ایک ہنگامی طاوس کے مقام پر منعقد ہوا اجلاس میں طاوس کے عمائدین ،نمبرداران کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا۔اجلاس میں اتفاق رائے کے ساتھ عوام کے لیے درپیش مسائل کو حکومتی اداروں تک پہنچانے اور عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے 40رکنی عوامی ایکشن کمیٹی طاوس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

یاسین کے معروف سماجی و سیاسی شخصیت راجہ عبدالصبور خان عوامی ایکشن کمیٹی طاوس کے صدر ،علی جان جنرل سیکرٹری ،وزیرآمان سیکرٹری اعلاعات ،حاصل آمان آفس سیکرٹری ،ثمرولی سینئرصدر اور رمضان علی کو سینئرنائب صدر مقرار ہوگئے ۔نومنتخب عہدیداران نے ہر قسم کے سیاسی و ذاتی مفادات سے بلاترہوکر عوامی مسائل کو برقت حکومتی اداروں تک پہنچاکر فوری اورطور پرامن حل کا حلف لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button