عوامی مسائل

ٹریفک پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی اور قانون سے متعلق آگاہی پھیلانے میں مصروف ہے، ایس پی طاہرہ یعصوب

گلگت (نامہ نگار) گلگت شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کےلئے پولیس عملہ ہمہ وقت الرٹ ہے۔ ٹریفک پولیس نہ صرف قانون شکن افراد کے خلاف کاروائی میں مصروف عمل ہے بلکہ عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے روشناس کرنے کے لئے مختلف ورکشاپس اور لیکچرز کا انعقاد بھی کر چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گلگت پولیس کی خواتین آفسیر ایس پی ٹریفک طاہرہ یعصوب الدین نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  گزشتہ سال مشکوک مسروقہ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 37 گا ڑیوں کو قبضہ میں لے کر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشین سے ویر یفکیشن کروا یا گیا۔ ویری فیکیشن کے بعد 18 گاڑیوں کو چوری شدہ ثابت ہونے پر بذریعہ عدالت پاکستان کے دیگر صوبوں میں مالکان کے حوالے کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سال 2016 میں چالان کی مد میں 6 لاکھ سے زیادہ  سرکاری خزانے میں جمع کیا ہے اور جنوری 2017سے اب تک چلان کی مد میں 7لاکھ 53ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کردیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پچھلے سال سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی مہم چلارہی ہے اس سال بھی اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت شہر کے مرکزی شاہراہوں پر آگاہی بینزز آویزان کیا گیا ہے خواتین اور مردوں کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے ٹریفک سکول کا آغا ز کیاگیا ہے جس میں 222  مرد اور244 خواتین نے تربیت حاصل کی ہے۔ ٹریفک پولیس گلگت موجودہ ملکی حالات میں دیگر لاء اینڈ فورسز ایجنسنز کے ساتھ مل کر قانون شکن افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لارہی ہے۔ اپیکس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے افراد غیر قانونی کا لے شیشے ، بیلو لائٹ ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور بغیر کا غذات گاڑیوں کے خلاف روزانہ بنیاد پر کاروائی عمل میں لارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button