ماحول

نیشنل سکول سیفٹی ڈے کے حوالے سے سینمار کا انعقاد

گلگت( سٹاف رپورٹر)Aga Khan Agency For Habitat (AHAK)کے زیر اہتمام نیشنل سکول سیفٹی ڈے کے حوالے سے ہائی سکول نمبر 1میں ایک سینمار کا انعقاد کیا گیا۔ سنیمار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت محکمہ تعلیم سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ آج کے بچے مستقبل کے معمار ہیں ان کی مستقبل کو روشن بنانے کے لئے AKAH نے نمایاں کام کیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ حکومت AKAHکے ساتھ مل کر ان معمار بچوں کی مستقبل کو روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرئیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تمام سرکاری عمارت کو زلزلہ پروف بنائے جا رہے ہیں اور خاص کر سکولوں کی تعمیر میں اس بات کو مد نظر رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جی بی ڈی ایم اے زبیر احمد نے AKAHکے زیرا ہتمام اس طرح کے سرگرمیوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی پروگرام سے عوام میں شعور بیدار ہوتا ہے۔ اور عوام کوقدرتی آفات سے بچنے کے لئے آگاہی ہوتی ہے۔ سینمار سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پروگرام آفیسر پرویز احمد نے کہا کہ سکول کے بچوں کو قدرتی آفات سے محفوظ بنانے کے لئے معاشرے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پرسکول کے بچوں میں محفوظ سکول کے موضوع پر تقریری اور پوسٹر کے مقابلے کا انعقاد ہوا اور سکول کے بچوں نے سکول سیفٹی ڈے کے حوالے سے ریلی بھی نکالی اور قدرتی آفات سے بچنے کے لئے عملی مشق کا مظاہرہ بھی کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button