گلگت بلتستان
این ایل آئی نے آپریشن ضرب عضب میں حصہ لے کر وطن کے دشمنوں کا صفایا کیا۔ فورس کمانڈر نادرن ایریاز


مادر وطن کی حفاظت آپکی زندگی کا اہم حصہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس مقدس فرض کو نبھانے کے لئے اپنی پوری کوشش کرینگے اور اس کی پوری اہلیت بھی رکھتے ہیں۔ وطن عزیز کی سربلندی اور حفاطت کے لئے ہر دم تیار ہیں اور رہیں گے۔ آپ کی تربیت کا مرحلہ ہم سب جانتے ہیں جو ایک آسان مرحلہ نہیں تھا۔ لیکن آپ کی بالا آفسیران ، آپ کی سٹاف اور ٹریننگ کے باقی ذمہ دارن اور آپکی بھرپور انتھک محنت سے آج ممکن ہو ا کہ آج آپ اپنی پاسنگ آوٹ کے دن دیکھ رہےہیں۔ اور آج کے بعد اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔