سیاحت

سیکیورٹی بئیریرز، ہوٹرز کے شوروغل اور ناکہ بندیوں سے سیاحوں اور عوام میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے: سروے رپورٹ

ہنزہ ( سروے رپورٹ: اجلال حسین ) ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے اہلکار سیکیورٹی کے نام پر ملکی وغیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ پرُ امن عوام میں بھی خوف و ہراس پیدا کرتے ہوئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ سیاحوں کی آمد کا سیزن شروع ہوتے ہی نہ صرف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان کے مختلف ا ضلاع میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا رش بے تحاشا بڑھ رہا ہے۔ تاہم، پرُ امن ترین علاقہ ہنزہ میں کھلے عام اسلحے کی نمائش کرکے سرکاری اہلکار سیکیورٹی کے نام پر ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سیاح ضلعی انتظامیہ کے دئیے گئے غیرضروری پروٹوکول کی وجہ سے مایوس نظر آ رہے ہیں۔ ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ سیکیورٹی ادارون کی طرف سے بے جا تنگ کرنے کی وجہ سے سیاح واپس جانے پر مجبورہو رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ہنزہ کے عوام آئے روزسرکاری گاڑیوں کے سائرن بجاتے ہوئے گزرنے کی وجہ سے خواف و ہراس کار شکار ہور ہے ہیں۔

دورانِ سروےعوامی حلقوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ضلع ہنزہ میں آنے والے ملکی وغیر ملکی سیاح قوانین  کی پاسداری کرتے ہوئے پر اُمن طریقے سے اپنے علاقوں کو لوٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کیا ہے کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور سرکاری و غیر سرکاری مہمان علاقے کے لئے محترم ہیں۔ لہذا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ سیکورٹی کے نام پر لگائے گئے متعدد غیر ضروری بیرئیرز کو کم کیا جائے، جبکہ بازاروں میں سائرن بجاتے ہوئے گزرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں کے قافلے علاقے کے ماحول کو خراب کرتے ہوے ایک ایسا منظر پیش کرتے ہیں کہ جیسے علاقے میں کوئی خطرہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتیں پرامن علاقے کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔

 انہوں نے اپیل کرتے ہوے کہا ہے کہ ہنزہ ایک پر اُ من علاقہ ہے۔  لہذا  اس پرُ امن علاقے کو سیکیورٹی کے نام پر آئے روز ناکہ بندیوں اور ناقص صفائی کے نام پر چھاپوں کے ذریعے بدنام کرنے کی مذموم کوشش نہ کی جائے، بلکہ گلگت بلتستان کے داخلی و خارجی راستوں کو محفوظ تر بنانے کے لئے مضبوط و موثر اقدامات اٹھائے جائیں، تاکہ عوام اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں میں پائے جانے والی بے چینی اور سیکیورٹی کے حوالے سے غیر اطمینانی کیفیت کو دور کیا جاسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button