جرائم

ہنزہ : محکمہ ایکسائز کا گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ہنزہ ( بیورورپورٹ) ایکسائزاینڈ ٹیکسشین ڈیپارٹمنٹ نےبغیر نمبر پلیٹس ، مرضی سے لگائی گئی سیاسی و مذہبی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے والےگاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کر دیا۔ سیکریٹری داخلہ و ایکسائز گلگت بلتستان کے ہدایت پرگزشتہ روز ایکسائز اینڈ ٹیکسشین ہنزہ ،نگر اور استور کے افسر سید یاسر حسین اور ان کے عملے نے ہنزہ نگر کے مصروف ترین بازار میں درجنوں گاڑیوں بغیر نمبر پلیٹس،کالے شیشے اور مرضی کے مطابق لگائی گئی نمبر پلیٹس ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاون کر دیا گیا۔ اس موقع پر ٹیکسیشن عملے نے ٹرانسپورٹروں پر بھاری جرمانے کے علاوہ درجن سے زائد بغیر کاغذات موٹرسائیکل سواروں سے موٹر بائیکس ضبط کر دئیے ۔ جبکہ دوسری جانب دیگرصوبوں میں چلنے والی بغیر روٹ پر منٹ والے گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا۔ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کے آفسر سید یاسر حسین نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی جانب سے ہدایات کی روشنی میں مرضی کے نمبر پلیٹس جو سیاسی و مذہبی نام سے لگاتے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے جا رہے ہیں چاہیے وہ سیاسی یا مذہبی رہنما ہو قانون کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے نمبروصول کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس ہنزہ کے ساتھ اشتراک میں موٹر سائیکل سوار خصوصاً نوجوان نسل جو بغیر ہیلمیٹ اور بغیر کاغذات کے روڈ پر سفر کرتے ہے سخت سے سخت قانونی کاروائی کرتے ہیں اور روزانہ کے بنیاد پر ناکہ لگا کرچیکنگ کیا جا رہا ہیں۔عوامی حلقوں کی جانب سے ایکسائز اییڈ ٹیکسیشن عملے کی جانب سے بغیرہلیمنٹ مو ٹر سائیکل سوار ،اور کالے شیشے لگا کر سفر کرنے والے ٹراسپورٹروں کے خلاف کاورائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاروائی سے خصوصاً موٹر سائیکل حدثہ ہونے والے افراد کی جانیں ضائع ہونے سے بچ چکے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button