شعر و ادب

خالد حسین گلگت یونین آف جرنلسٹ کے صدر اور رستم علی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے

گلگت (ارسلان علی) خالد حسین گلگت یونین آف جرنلسٹ کے صدر اور رستم علی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ۔اتوار کے روز گلگت پریس کلب کے صدر اقبال عاسی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی الیکشن کمیٹی نے گلگت یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات منعقدہ کروائی۔انتخابات میں دو پینلز صحافی دوست پینل اور ورکنگ جرنلسٹ پینل آمنے سامنے تھے اور دنوں پینلوں کے صدر اور جنرل سیکریٹری کے لئے انتخابات منعقدہ کروائے گئے تھے۔ صدارت کے لیے ورکنگ جرنلسٹ پینل سے سینئر صحافی محمدعیسیٰ حلیم جبکہ صحافت دوست پینل کی جانب سے خالد حسین آمنے سامنے تھے اور جنرل سیکریٹری کے لیے صحافت دوست پینل سے علی یونس علی اور ورکنگ جرنلسٹ پینل سے رستم علی کے مابین مقابلہ ہوا ۔صدارت کے لئے عیسیٰ حلیم اور خالد حسین کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کے بعد 5ووٹوں کے بھرتری سے 38ووٹ حاصل کرکے خالد حسین صدر منتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکریٹری کے امیدوار رستم علی اور علی یونس کے درمیان واضح فرق رہی اور رستم علی نے کل 71ووٹوں میں سے 54ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے اور علی یونس نے 17ووٹ حاصل کئے ۔گلگت بلتستان کے علاقی و قومی صحافتی اداروں سے منسلک صحافی یونین کے انتخابات میں کل81رجسٹرڈ ووٹ میں سے 71صحافیوں نے اپنی حق رائی دہی کا استعمال کیا اور اسی طرح کل ٹر ن آوٹ 98فیصدرہا ۔یاد رہے کہ گلگت یونین آف جرنلسٹس کے دیگر عہدوں سینئر نائب صدر کے لئے زاکر حسین ، نائب صدروقار احمد ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق حسین بٹ ، جوائنٹ سیکریٹری مہتاب الرحمٰن ورکنگ جرنلسٹ پینل سے اور ارسلان علی سیکریٹری اطلاعات صحافت دوست پینل سے بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button