سیاست

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا سلپی پل کے افتتاح کرنے کا ارادہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ سلطان مدد صوبائی رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن

غذر(فیروز خان) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی رہنماء و ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو سلطان مدد نے سلپی آر سی سی پل پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذر میں تعمیر ہونے والا اپنی نوعیت کے اس پراجیکٹ آج تکمیل کو پہنچ گیا ہے اور اس کی تعمیر کے لئے ہم نے بارہ سال قبل اس وقت کوشش کی تھی جب میں بلدیہ گاہکوچ کا چیئرمین تھا ۔بارہ سال قبل یہاں کے عوام کی سفری مشکلات کا کسی کو علم نہیں تھا لیکن میں نے دن رات ایک کر کے اپنے قائد نواز شریف کے نام سے عوامی سہولت کے پیش نظر ایک معلق پل کا قیام عمل میں لایا تھا اس دوران وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جو کہ اس وقت وزیر اعظم نہیں تھے گاہکوچ کا دورہ کیا اور ہمارے اصرار پر حکومت میں آنے کے بعد آر سی سی پل کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جو کہ ایک خواب سے کم نہیں تھا اور آج اس خواب کی تعبیر ہو گئی تو اس کے افتتاح کا حق بھی میرے قائد میاں نواز شریف کو ہے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اس پل کا کریڈ لینے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی اپنے نام کی تختی سجائی ۔ایسے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا سلپی پل کے افتتاح کرنے کا ارادہ سمجھ سے بالاتر ہے مجھ یا علاقے کے عوام کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے پل کے افتتاح کرنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن عوامی مطالبے پر ہم وزیر اعظم پاکستان کو پل کی اففتاح کے لئے اس لئے دعوت دے رہیں ہیں کہ اگر ویر اعظم غذر کا دورہ کرتے ہیں تو وہ ضرور غذر کے عوام کے لئے کوئی خاص پیکیج لے کر آئیں گے۔اگرچہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اس پل کے افتتاح کے لئے آجائیں تو ان کے پاس اتنے اختیارات نہیں کہ وہ عوام کو کوئی تحفہ دے سکیں چونکہ غذر کے عوام نے جس قدر مملکت خدا داد کے لئے قربانیاں دی ہیں اس حساب سے غذر کے عوام کو ان کا تاحال کوئی معقول صلہ نہیں ملا بلکہ ہر بار اور بالخصوص اس دور دور حکومت میں غذر کے ساتھ بار بار نا انصافیوں سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں غذر کی تینوں نشستوں پر لیگی امیدواروں کو عوام نے بھر پور سپورٹ کیا لیکن افسوس اس بات کی ہے کہ صوبائی حکومت نے غذر کو ٹیکنو کریٹ کی ایک سیٹ دینا بھی گوارہ نہیں کیا جس کی وجہ سے غذر کے عوام میں احساس محرومی آئے روز بڑھتی جا رہی ہے اور غذر سے مسلم لیگ ن کا صفایا ہوتا جا رہا ہے ایسے میں ہماری کوشش ہے کہ یا تو خود وزیر اعظم غذر کا دورہ کر کے اس عظیم منصوبے کا افتتاح کرے یا اپنے کسی نمائندے کو اختیارات کے ساتھ اس منصوبے کے اففتاح کے لئے بھیج دے ۔جو ہمارے مسائل سن سکے اور غذر میں اضافی ڈسٹرکٹ کا اعلان کر کے ہماری دیرینہ خواہش کو پورا کرے تاکہ ضلع بھر میں ہم پارٹی کے کھوئے ہوئے ساکھ کو ایک بار پھر بحال کر سکیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ جب تک وزیر اعظم نہیں آتے اس پل کا افتتاح کسی اور کو کرنے نہیں دینگے ۔اس کے باوجود بھی اگر طاقت کے نشے میں چور کسی نے بھی یہاں آکر پل کے افتتاح کی کوشش کی تو ہم اخلاقی طور پر اس افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button