گلگت بلتستان

گلگت : جوٹیا ل نالہ اور کارگاہ نالے میں بجری نکالنے ،نہانے اور گاڑیوں کے دھونے پر144کے تحت پابندی عائد

گلگت (پ۔ر) سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے جوٹیا ل نالہ اور کارگاہ نالے میں بجری نکالنے ،نہانے اور گاڑیوں کے دھونے پر144کے تحت پابندی عائد کر دی یہ پابندی 30جون تک جاری رہے گی۔ تفصیلات کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے پانی کے بہاؤ میں خطرنا ک اضافہ اور ممکنہ انسانی جانوں کے بچاؤ کے پیش نظر کارگاہ نالہ اور جو ٹیال نالے پر ،نہانے او ر گاڑیوں کے دھونے اور بجری نکالنے کی غرض سے کی جانے والی کودائی پر دفعہ 144کے تحت پابندی لگادی ہے یہ پابندی سب دویژنل مجسٹریٹ نوید احمد نے بحیثیت سب ڈویژنل مجسٹریٹ حاصل اختیارات سیکشن 144cr PC1898کے تحت عوام کے فلاح و بہبود کے پیش نظر اپنے دستخطوں سے جاری ایک حکم نامے کے تحت سوموار کے روز عائد کر دی ہے یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button