سیاست

ہنزہ پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑا بندی نہیں ۔ رانی عتیقہ غضنفر

گلگت( پ ر) ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے ایک لوکل اخبار میں چھپنے والی خبر کے رد عمل میں کہا ہے کہ ہنزہ پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑا بندی نہیں ہے ۔ہنزہ میں پاکستان مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہورہی ہے۔پارٹی کا ہر ایک کارکن مل جل کر ہنزہ کے عوام کی خدمت کررہی ہے ۔ہنزہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے دن رات پاکستان مسلم لیگ ن کام کررہی ہے ۔ممبر اسمبلی نے کہا کہ حالیہ بیان گمراہ کن ہے اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔ہنزہ میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور بہت سارے منصوبے تکمیل کے مرحلے پر ہیں ۔ہنزہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ساری کابینہ ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہے اس کا ثبوت حالیہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح تھی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button